Advertisement

سعودی عرب میں پالتو جانوروں کیلئے کیفے کھل گیا

سعودی عرب میں پالتوجانوروں کے لیے ایک ایسا کیفے کھولا گیا ہے جہاں مالکان اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ کافی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں عوامی مقامات پر پالتو کتوں کولےجانے پابندی عائد تھی لیکن سعودی حکومت نے تیل پر انحصار کم کرنے کی پالیسی کے تحت جہاں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ خواتین کو تھیٹر، کھیلوں کے میدان اور ڈرائیونگ کی اجازت دی ہے وہیں دیگر سختیاں بھی کم کی جا رہی ہیں۔

اب سعودی عرب میں پالتو جانوروں کو کیفے لے جانے اور ان کے ساتھ کافی پینے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر خوبر میں ’بارکنگ لاٹ‘ نامی کیفے کھولا گیا ہے جہاں جانوروں سے محبت کرنے والے اپنے پالتو جانوروں کو ساتھ لا سکتے ہیں۔

بارکنگ لاٹ کی کویتی مالک دلالہ احمد کا کہنا ہے انہیں سعودی عرب کے دورے کے دوران کتوں کے لیے کیفے کا خیال آیا کیونکہ جب میں آخری بار سعودیہ آئی تو مجھے اپنے کتے کے ساتھ ساحل سمندر پر چہل قدمی کی اجازت نہیں ملی تھی۔

Advertisement

دلالہ احمد کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد میں بہت افسردہ ہوئی اور میں نے کافی شاپ کھول کر کتوں سے محبت کرنے والوں کی مدد کرنے کی ٹھان لی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version