Advertisement

ایکون‘‘ کا نیا شہر’ایکون سٹی’ تعمیر کرنے کا اعلان

ایکون سٹی

افریقی نژادامریکی گلوکارایکون میں سائنس فکشن طرز کانیا سیاحتی شہر تعمیرکرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیانے دملا بدارا ایکون تھیام المعروف ایکون نے 31 اگست کو اپنے آبائی ملک سینیگال کے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ایک مقام کا دورہ کرنے کے بعد وہاں ’ایکون سٹی‘ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ایکون نے بتایا کہ ابتدائی طور پر نئے شہر کی تعمیر میں 6 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 90 کھرب روپے لاگت آئی گی اور نئے شہر کی تعمیر کا آغاز آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا۔

ایکون کی جانب سے اعلان کردہ نئے شہر کو ہولی وڈ فلم ’بلیک پینتھر‘ میں دکھائے گئے سائنس فکشن افریقی مقامات کی طرح بنایا جائے گا اور وہاں کی علیحدہ کرپٹو کرنسی ’ایکیون‘ بھی ہوگی۔

’ایکون سٹی‘ میں علیحدہ ہسپتال، پولیس اسٹیشن، علیحدہ تعلیمی نظام اور کئی سیاحتی پوائنٹس بھی ہوں  گے۔

Advertisement

’ایکون سٹی‘ میں ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں براعظم افریقہ کے 54 ممالک کی ثقافت کو پیش کیا جائے گا، یعنی اس ہوٹل کے کمروں کو تمام افریقی ممالک کی ثقافتی طرز پر سجایا اور تعمیر کیا جائے گا۔

ایکون سٹی‘ کو وسطی افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار سے محض 100 کلو میٹر کی دوری پر معروف سیاحتی مقامات کے ارد گرد تعمیر کیا جائے گا۔

دوسری جانب غربت، بیروزگاری اور انتہائی کم سرمایہ کاری جیسے مسائل کا سامنا کرنے والے ملک سینیگال کی حکومت نے ایکون کی جانب سے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نئے شہر کی تعمیر کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے ملک کے مستقبل کے لیے بہترین بھی قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version