Advertisement

موٹروے زیادتی کیس، آئی جی پنجاب کسی ملزم کی گرفتاری کی تردید

آئی جی پنجاب انعام غنی نےموٹروے زیادتی کیس میں فی الحال کسی ملزم کی گرفتاری کی تردید کردی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس کے سربراہ انعام غنی نے کیس میں ملزم کی گرفتاری سے متعلق مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو غلط قرار  دے دیا  ہے  ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملزمان اور خاتون کی شیئر کی جانے والی تصاویربھی جعلی ہیں، کیس میں اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش کو خود مانیٹر کر رہا ہوں،کسی کامیابی پر میڈیا کو خود آگاہ کریں گے۔

آئی جی  پنجاب  نے مزید کہا کہ ایسی غیر تصدیق شدہ خبریں کیس پر اثرانداز ہوتی ہیں اور عوام کے لیے بھی گمراہ کن ہیں، میری میڈیا کے نمائندوں سے گزارش ہے کہ وہ تصدیق کے بغیر کوئی خبر نہ چلائیں جبکہ  عوام سے بھی گزارش ہے کہ ہم پر اعتماد رکھیں۔

Advertisement

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیں گے۔

  واضح رہے کہ  9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version