Advertisement

جیک ما سے چین کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین گیا

جیک ما

آن لائن تجارتی کمپنی علی بابا کے بانی جیک ماکےبجائے اب چین کے امیر ترین شخص کا اعزاز ژانگ  شان  شان کومل گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  دنیا کے امیر ترین افراد کی تفصیلات جاری کرنے والے ادارے بلوم برگ بلینیئر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق ژانگ شان شان 58.7 ارب ڈالر کے ساتھ چین کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

ژونگ کے اثاثوں میں اچانک اضافے کی اہم وجہ ان کی ایک کمپنی ’بیجنگ وانٹائی بائیولوجیکل فارمیسی انٹرپرائز‘ کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں دو جامعات کے ساتھ اشتراک بھی ہے۔

رواں برس اگست تک اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔

Advertisement

اعداد و شمار کے مطابق ژونگ اب ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر بھارتی صنعتکار مکیش امبانی موجود ہیں۔

دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی فہرست میں اب ژونگ کا نمبر 17 واں ہوگیا ہے۔

جیک ما سے چین کے امیر ترین  شخص کااعزاز چھیننے والے ژانگ شان شان منرل واٹربنانے والی کمپنی کے بانی ہے ۔

ژونگ نے 1996 میں چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں ’نانگ فو اسپرنگ‘ نامی کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version