Advertisement

سانحہ اے پی ایس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم

اے پی ایس

سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایسازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے3 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت  کے  دوران  چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا ملک کا المیہ رہا ہےکہ ہر بڑے سانحہ کا ذمہ دار چھوٹے عملے کو ٹھہرا کر فارغ کر دیا جاتا ہے اور بڑے لوگوں کےخلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔ جب عوام محفوظ نہیں تو اتنا بڑا ملک اور نظام کیوں چلا رہے ہیں؟

جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا آپ چاہتے ہیں سکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داروں کو بھی سزا ملے؟

اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے کہا کہ ہم زندہ دفن ہو چکے ہیں، سانحہ آرمی پبلک ٹارگٹ کلنگ ہے، ایک ہال میں جمع کر کے سب کو قتل کیا گیا۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے اے پی ایس سانحے سے متعلق بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اور اس رپورٹ پر اٹارنی جنرل کے کمنٹس کو پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے امان اللہ کنرانی کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے سانحہ اے پی ایس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔

اے پی ایس کمیشن کے ترجمان عمران اللہ کے مطابقانکوائری کمیشن کی رپورٹ 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ کمیشن کی جانب سے سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ 101 گواہان اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

واضح  رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو 6 دہشت گردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں140 سے زائد طلبہ شہید ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version