Advertisement

مروہ قتل کیس ،ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے

مروہ

مروہ سے زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار  2 ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ فارنزک ڈویژن نے دونوں ملزمان کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق کی، ملزمان کے نمونے مروہ کے کپڑوں سے حاصل کے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق فیض محمد فیضو اور عبداللہ افغانی کو 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 5 سالہ بچی مروہ 4 ستمبر کی شام 7 بجے گھر سے نکل کر گلی میں ہی واقع دکان پر چیز لینے گئی تھی، پولیس رپورٹ کے مطابق مروہ گھر سے نکلنے کے 10 منٹ کے اندر لاپتہ ہوگئی تھی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کرکے لاش بوری میں بند کردی گئی۔

بچی کی لاش اگلے روز رات کو گھر کے قریب خالی پلاٹ پر بنی کچرہ کنڈی پر پھینکی گئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق مروہ کے اغوا اور لاش ملنے میں کم از کم 30 سے 32 گھنٹوں کا وقفہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version