انجین التان کا پاکستان میں قائم بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ معاہدہ منسوخ

معروف ترک اداکارانجین التان نے پاکستان میں قائم بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو انجن التان دوزیاتان آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔
اپنے دورے کے دوران لاہور، کراچی، اسلام آباد بھی جائیں گے اور مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ ساتھ ہی وہ پاکستان میں ایک مسجد کا افتتاح کریں گے۔
تاہم اب ترک خبر رساں ادارے “ٹی آر ٹی” کے مطابق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین التان دوزیاتان نے بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔
انہوں نے یارِمن ترکی یوٹیوب چینل کے اینکر ڈاکٹر فرقان حمید سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا کہ انہیں بلیو ورلڈ سٹی فرم کے بارے میں کوئی زیادہ معلومات حاصل نہیں تھیں تاہم پاکستان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی اور اس فرم کے بارے میں اچھی رائے نہ ہونے کی وجہ سے طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
انجین التان نے کہا کہ معاہدے کی منسوخی کے بارے میں باقاعدہ دستاویز جاری کر دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

