Advertisement

کراچی کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شبلی فراز، اسد عمر، علی زیدی، امین الحق،  گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،کورکمانڈر لیفٹینیٹ جنرل ہمایوں عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید شریک ہوئے۔

ان کے علاوہ  ، صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر حسین شاہ اور دیگر سینئر افسران شریک بھی ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

وزیر اعظم نے بارشوں سے ہونے والے حالیہ نقصانات کے ازالے کے لیے وفاق کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  کراچی کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے۔تمام شراکت دار بشمول وفاقی حکومت، پاک فوج اور سندھ کی صوبائی حکومت آج کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version