Advertisement

رواں ہفتے 22 اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

حالیہ ہفتے کے دوران بھی چینی کی قیمتوں سمیت ٹماٹر، پیازاوردالوں سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد ٹماٹر کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ جاری اور ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت ایک روپے 57 پیسے فی کلو بڑھ گئی جس کے بعد چینی کی قیمت 94.72 سے بڑھ کر 96.29 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ بکرے کا گوشت بھی 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جبکہ  دال مسور، دال ماش، دال چنا، باسمتی چاول، انڈے، خوردنی گھی اور آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی، برائلر مرغی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کمی ہوئی جب کہ کیلے 3 روپے فی درجن اور آلو 2 روپے فی کلو سستے ہوئے۔

Advertisement

 رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version