Advertisement

تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا

ڈیپارٹمنٹ پنجاب

ملک بھر کے  تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شرکت کریں گے جبکہ وزارت صحت کے حکام کورونا سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں  یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جس کے بعد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

واضح رہےکہ پاکستان میں بچوں کو اسکول بھیجنے کے حامی والدین کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے، عالمی وبا کورونا کے باعث اسکول بھیجنے کے مخالف والدین کا تناسب اناسی فیصد سے کم ہوکر سینتیس فی صد رہ گیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version