Advertisement

طلال چوہدری معاملہ، کمیٹی ایک دو روزمیں فیصلہ سنائے گی، رانا ثناء

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کے معاملے پر ہماری کمیٹی معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ایک دو روز میں عوام کو حقائق بتائےگی۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری کے معاملے میں حکومت کا رویہ باعث شرم ہے، طلال کے معاملے میں کارروائی کرنا پڑی تو ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کے معاملے پر حکومت پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، عوام کو جلد حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

شہباز شریف کی عبوری ضمانت کے کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف کیس میں بے بنیاد الزامات ہیں، کیس کی کوئی حقیقت نہیں، یہ صرف ایک سیاسی انتقام ہے۔

رانا ثناء نے بتایا کہ لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر پی ٹی آئی نے مظاہرہ کروایا،پہلے بھی پی ٹی آئی کی طرف سے اس قسم کی گھٹیا حرکات کی جاتی رہی ہیں۔

Advertisement

رانا ثنا نے کہا کہ ریفرنس دائر ہوچکا تو شہباز شریف کو گرفتار کرنا سیاسی مقصد ہی ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version