Advertisement

جماعت ِاسلامی کی حقوق مارچ کے لئے ٹریفک پلان جاری

جماعت اسلامی

 کراچی ٹریفک پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے آج  حقوق مارچ کے تناظرمیں متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی شہلا قریشی کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ایسٹ نے27 ستمبر کو شاہراہ قائدین  پرہونے والے مارچ  کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے  متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

ٹریفک پولیس کےمطابق شارع فیصل سے شاہراہ قائدین پر آنے والے ٹریفک کو اللہ والی چورنگی سے طارق روڈ پر موڑ دیا جارہا ہے جبکہ ایم اے جناح روڈ سے سوسائٹی سگنل کی طرف آنے والی گاڑیوں کو کوریڈور 3 سے پیپلز چورنگی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

کشمیر روڈ سے سوسائٹی سگنل کی طرف جانے والوں کو عائشہ عزیز سے پیپلز چورنگی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا اور طارق روڈ کے اطراف سے خالد بن ولید سگنل کی طرف آنے والی گاڑیوں کو علامہ اقبال سگنل کی طرف موڑا دیا جارہا ہے۔

Advertisement

ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس اوز سمیت افسران و اہلکاروں کو اپنے اپنے مقررہ پوائنٹس پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستے استعمال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس اوز سمیت افسران و اہلکاروں کو اپنے اپنے مقررہ پوائنٹس پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستے استعمال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب حقوق مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے جبکہ مارچ میں حقوق کراچی تحریک کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل اور اہم اعلان کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version