Advertisement

ملک کو بدنام کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے، غلام سرور خان 

غلام سرور خان

غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک کو بدنام کرنے کی تمام کوششوں کو عوام کی قوت اور افواج پاکستان کی مددسے ناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے اپنے حلقہ انتخاب کے تین دیہات پبڈ رانجھا، ڈھوک پوٹھوہاریاں اور موہری کھٹڑاں میں گیس فراہمی کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن میں اس علاقے کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، آپ سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے ہو ابازی نے کہا کہ ملین ٹری سونامی اور کورونا پر اقدامات کی دنیا معترف ہے جو کہ ایک اعزاز ہے جبکہ گیس بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں پر آپ سب کا حق ہے۔

غلام سرور خان نے یہ بھی کہا کہ معاشی مسئلہ جو کہ گزشتہ حکومتوں کی وجہ سے تھا اس وجہ سے ترقیاتی سفر شروع کرنے میں کچھ دیر لگی۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے ہو ابازی کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کی ہر جگہ پر ان کی کرپشن پائی جا رہی ہے جبکہ ان ظالموں نے ہر ادارے کو کرپشن سے تباہ کردیا لیکن اب ان کا احتساب ہو رہا ہے تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں یہ کبھی دھرنا دیتے ہیں کبھی اے پی سی کرتے ہیں مگر ان کے ساتھ کوئی نہیں ہے۔۔

اپنے بیان میں غلام سرور خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا مین ڈیٹ ہی یہ ہے کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب کرے۔

وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت کر رہا ہے ملک کو بدنام کرنے کی تمام کوششوں کو عوام کی قوت اور افواج پاکستان کی مددسے ناکام بنائیں گے اور ہمیں آپس میں اتحاد ویگانگت کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version