Advertisement

پنجاب پولیس کا ’ریپ انویسٹی گیشن یونٹ ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

 پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ’ریپ انویسٹی گیشن یونٹ ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے  ۔

ذرائع کے مطابق گجرپورموٹروے خاتون زیادتی کیس کے بعد پنجاب کے تمام تھانوں میں خصوصی سیل ریپ انویسٹی گیشن یونٹ(آر آئی یو) بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے  ۔

پولیس کے مطابق یہ سیل خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کرے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے تمام تھانوں میں مخصوص تفتیشی افسران آر آئی یوکا حصہ ہوں گے اور یہ یونٹ صوبے کے بڑے اضلاع میں ایس پی رینک افسر کی نگرانی میں کام کرے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن یونٹ کے پاس ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ جلد حاصل کرنے کے خصوصی اختیارات ہوں گے۔

Advertisement

 ملزمان کی شناخت، گرفتاری، شواہد اور گواہوں کو تحفظ دینا تفتیشی افسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ آر آئی یو میں تعینات تفتیشی افسران دیگر ڈیوٹیوں سے آزاد ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version