خوش آمدید ، ارطغرل کے جنگجو کی پاکستان آمد

دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہے۔
ارطغرل غازی کے تمام اداکاروں کو پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل محبت بھرے پیغامات بھیجے جاتے ہیں، پاکستانی اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹس کرکے اُن کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبر یہ ہے کہ انسٹاگرام کی اسٹوری میں ارطغرل کے جنگجو جاوید جیتن گُنیر(دوآن ایلپ) نے اپنے پاکستان پہنچنے کی اطلاع دے دی ہے۔
جاوید جیتن گُنیر 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچے ہیں جوکہ پاکستان میں مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔
گزشتہ روز ارطغرل کے سپاہی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جانے والی بورڈنگ پاس کی تصویر کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاتھا کہ وہ آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرجاوید جیتن گُنیر(دوآن ایلپ) نے گزشتہ ماہ اردو میں ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں پاکستانی عوام سے معذرت چاہتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ترکی میں ایک دوست کے ذریعے مصور عباسی نامی وکیل سے ملاقات کی اور کاروباری منصوبوں پر اتفاق کیا لیکن یہ کاروباری منصوبہ حقیقت پر مبنی نہیں مصور عباسی نے جھوٹ سے کام لیا۔
دوآن ایلپ نے جلد پاکستان آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھاتھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میں جلد قابلِ اعتماد لوگوں سے ملوں اور پاکستان کا دورہ کروں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

