Advertisement

کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں 14 گھنٹے کا اضافہ

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے بھی بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث شہریوں کو شدید اذیت  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہر کےمختلف علاقوں میں بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 کورنگی، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں 5 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی معطلی کا دورانیہ 5 گھنٹے سے بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ رات شہر کے کئی علاقوں میں بجلی غائب رہی اور مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوئی۔

 نیو کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جبکہ سرجانی ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز، کورنگی دو نمبر، ڈیڑھ نمبر، بھٹائی آباد، پہلوان گوٹھ اور رابعہ سٹی میں بھی کئی گھنٹے سے بجلی معطل ہے۔

Advertisement

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی، ملیر اور لانڈھی میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گیس سپلائی میں کمی کے باعث صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کم گیس پریشر کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مجموعی طور پر 400 میگاواٹ بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ سائٹ اور کورنگی سمیت گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
Advertisement
Next Article
Exit mobile version