موٹر وے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

موٹر وے ریادتی کیس کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے دونوں ملزموں عابد ملہی اور شفقت کو شناخت کرلیا ، ملزمان کی شناخت پریڈکی کارروائی کیمپ جیل میں کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو متاثرہ خاتون کے سامنے لایا گیا، جس کے بعد دونوں ملزمان کو متاثرہ خاتون نے پہچان لیا۔
واضح ہے کہ 9 ستمبر کو ملزم شفقت نے عابد کے ساتھ مل کر گجرپورہ میں خاتون سے دوران ڈکیتی زیادتی کی تھی۔
اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے شفقت کو گرفتار کر لیا ، جس نے دوران تفتیش خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ 9 ستمبر کو وہ اور عابد ڈکیتی کی غرض سے کار کے پاس گئے تھے، پہلے خاتون سے لوٹ مار کی، اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مرکزی ملزم عابد ملہی کو واقعہ کے ایک ماہ بعد گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

