Advertisement

وزیراعظم گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اتوار کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے دورے کے دوران وزیراعظم گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان، نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں  قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم ہر سال رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کریں گے،ہمیں اپنے عوام بالخصوص نوجوانوں کو سیرت النبی ﷺکے بارے میں آگاہی دینی ہے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے بارے میں بتانا ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آٹھویں نویں اور دسویں جماعت میں نبی کریم ﷺ کی سیرت سے متعلق مضامین شامل کریں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کے لوگوں کو سمجھ نہیں کہ ہمارا نبی ﷺسےکیسا رشتہ ہے، مغربی معاشرے میں وہ ادب نہیں جو ہمارے معاشرے میں ہے،جب تک اسلامو فوبیا کو ایڈریس نہیں کریں گے یہ بڑھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
وفاقی حکومت کا پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version