17 سال بعد ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 17 سال بعد ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہرآیا ہے۔
وفاقی وزیرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیغام شئیر کرتے ہوئے کہا کہ 17سال میں پہلی بار برآمدات اور ترسیلات ہماری درآمدات سے زیادہ رہیں۔
سترہ سال کے بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا ہے یعنی سترہ سال میں پہلی بار ہماری ایکسپورٹس، اور ترسییلات ہماری درآمدات سے زیادہ رہیں، حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی ظاہر ہے خرچے کم ہوں اور آمدن زیادہ تو ہی ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑہ سکتے ہیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2020
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی ہے جس کے نتیجے میں ظاہر ہے خرچے کم ہوئے ہیں۔
انہوں نے تحریر کیا کہ خرچے کم اور آمدن زیادہ ہو تب ہی ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑھ سکتے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

