ہمارے ملک میں دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں، وسیم اکرم

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے گزشتہ روز پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارے ملک میں دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں”۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل شکستہ ہوں، ہم ہمیشہ اُن لوگوں سے لڑتے رہیں گے جو پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Absolutely crushed by the loss of precious lives in Peshawar today. My prayers are with the families in mourning,the community of Peshawar & to my grieving nation. Terrorism has no place in our country & we will continue to fight those who intend to destroy the image of Pakistan
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 27, 2020
انہوں نے لکھا کہ “میری دعائیں اُن تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس افسوساناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا اور جن کے عزیز زخمی ہوئے”۔
وسیم اکرم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں اور ہم ان لوگوں سےہمیشہ لڑتے رہیں گے جو پاکستان کی ساکھ کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے دیرکالونی میں واقع مدرسے میں بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں طلبہ سمیت 8 افراد شہید جبکہ 112 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 10 زخمی طلبہ کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

