Advertisement

برآمدات میں اضافہ اور دولت کی پیداوار حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

برآمدات

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ اور دولت کی پیداوار حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مینوفیکچررز اور مختلف ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وفد ممبران نے فارما، سیمنٹ، ٹیکسٹائل، کیمیکلز، ہوم اپلائنسز، پیکیجنگ و دیگر صنعتوں کی نمائندگی  کی جبکہ مختلف شعبوں سے متعلق معاملات، درپیش مسائل اور ان مسائل کے حل کے سلسلے میں کی جانے والی حکومتی کوششوں پر بات چیت بھی کی۔

اس موقع پر وفد نے اقدامات، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں اور دیگر انڈسٹری کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہا اور صنعتی شعبے کے مزید فروغ اور ان کی سہولت کاری کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کے فروغ کے حوالے سے ہر تجویز کا خیر مقدم کرتی ہے جبکہ برآمدات میں اضافہ اور دولت کی پیداوار حکومت کی اولین ترجیح ہے

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ چاہتے ہیں ملکی معیشت مستحکم ہو جبکہ حکومت صنعتی شعبے کی سہولت کاری اور ان کو تمام ممکنہ مراعات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تعمیرات اور صنعتی شعبے کے فروغ سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی جبکہ نوکریوں کے بہتر اور زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

وفد میں میاں ذکاء الرحمان، اعظم فاروقی، انیس خواجہ، میاں ادریس، عمر احسن خان ، شاہد عبداللہ، کریم عزیز ملک، عباس اکبر خان، عاطف اکرم شیخ، سعادت اعجاز اور الماس حیدر ، محمد حماد اظہر، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر و دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version