Advertisement

ہر سپاہی کی پیشہ وارانہ ترقی میں تربیت اہم جزو ہے،آرمی چیف

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر سپاہی کی پیشہ وارانہ ترقی میں تربیت اہم جزو ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا، آرمی چیف کی بہاولپور کور آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے ان کا استقبال کیا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر کا کہنا ہے کہآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے میں بہاولپور کور کے آپریشنل، تربیتی و انتظامی امور کا جائزہ لیا جبکہ بہاولپور چھائونی میں سولجرز کلب کا بھی افتتاح کیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا کہ دورے کے دوران آرمی چیف نے سپاہیوں کی سنائپر ٹریننگ کا مظاہرہ بھی دیکھا جس میں اسنائپرز نے پندرہ سو میٹر تک کے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نشانہ بازی اور اسنائپر ٹریننگ کی لانگ رینج سہولت کے بہترین استعمال پر ٹرینرز کو شاباش دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں سے گفتگو، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ہر سپاہی کی پیشہ وارانہ ترقی میں تربیت اہم جزو ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان
علی امین گنڈاپور گورنر والے معاملے میں حق پر ہیں، عمر ایوب
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
ملتان این اے 148 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم نے میدان مار لیا
بلوچستان نے کرغستان میں طلبہ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version