Advertisement

ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا

ڈاکٹرز

ینگ ڈاکٹرز نے بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹرپرتشدد اور سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی سروسز ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی تک معطل رہے گی۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ڈاکٹر پرتشدد کا واقعہ نیوروسرجری وارڈ میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث پیش آیا، آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں، واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے یہ بھی کہا کہ مریض نے ادویات کی عدم دستیابی کے باعث ڈاکٹرز کو گریبان سے پکڑ کر زدوکوب کیا، اسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث آئے روز ڈاکٹرز اور مریض دست وگریبان ہوتے ہیں۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ اسپتال میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے گزشتہ روز ینگ  ڈاکٹرز نے احتجاجی ریلی منعقد کی تھیں گزشتہ روز کے احتجاج کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version