ینگ ڈاکٹرز نے بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹرپرتشدد اور سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی سروسز ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی تک معطل رہے گی۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ڈاکٹر پرتشدد کا واقعہ نیوروسرجری وارڈ میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث پیش آیا، آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں، واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے یہ بھی کہا کہ مریض نے ادویات کی عدم دستیابی کے باعث ڈاکٹرز کو گریبان سے پکڑ کر زدوکوب کیا، اسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث آئے روز ڈاکٹرز اور مریض دست وگریبان ہوتے ہیں۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ اسپتال میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی ریلی منعقد کی تھیں گزشتہ روز کے احتجاج کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News