کراچی، انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ 2020 کے نتائج کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 32653 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جس میں سے 32606 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 99.86 فیصد رہا۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلباء کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔
ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں 1072امیدوار اے ون گریڈ، 2256 اے گریڈ، 3494 بی گریڈ، 4566 سی گریڈ، 11673 ڈی گریڈ، 9503 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جب کہ 42امیدوار پاس قرار پائے۔
خیال رہے اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلباء کو پوزیشنز نہیں دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

