Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سے ترکی کے مارف فائونڈیشن آف ٹرسٹیز کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ترکی کے مارف فائونڈیشن آف ٹرسٹیز (انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالجز) کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترکی کے مارف فائونڈیشن آف ٹرسٹیز (انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالجز) کے وفد نے کہا کہ 43 ممالک میں وہ تعلیم کے شعبے میں کام کر رہے ہیں جبکہ ماف فائونڈیشن اسٹوڈنٹس کو اسکالرشپ بھی دیتی ہے۔

ترکش وفد نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں 3، جام شورو اور حیدرآباد میں ایک ایک ترکش فائونڈیشن کے کیمپس ہیں جبکہ کراچی کے تین کیمپس میں 1000 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں

ترکش وفد نے مزید کہا کہ فائونڈیشن کے پاکستان میں 1200 اسکولز ہیں جبکہ ہم سندھ میں تعلیمی شعبی میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ک سندھ میں اسکول، کالج اور یونیوسٹیز میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے وفد کی درخواست پر کہا کہ ماف فائونڈیشن کیلئے کو وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول ایڈاپ پالیسی کے تحت کمپری ہینسو اسکول چلانے کی بھی آفر کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ترکش ماف فائونڈیشن ایڈاپ اسکول کیلئے سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سےرابطہ کرے، تعلیم ایک سروس ہے اس کے لئے جتنا بھی کام کیا جائے کم ہے، ہم آپ کو سندھ میں تعلیم کے شعبے میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

ملاقات میں میں وزیر تعلیم سعید غنی، سیکریٹر تعلیم احمد بخش ناریجو، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری کالجز باقر نقوی اور دیگر شریک ہوئے جبکہ وفد میں ترکی کے قونصل جنرل مسٹر ٹولگا اکاک ،ٹرسٹ کے اراکین، پروفیسر سہاد ڈمیریلی ، ڈاکٹر حسن ٹاسکی، ہارون کسکا لاڈگی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Next Article
Exit mobile version