علیزے شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز نے دھوم مچا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں وہ ایک بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر اداکاری کے جلوے بکھیر رہی ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ ایک ایسا کردار نبھا رہی ہیں جو ’قوت گویائی‘ سے محروم ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو بھی صارفین کے دل جیت رہی ہے جو علیزے شاہ نے اپنی پالتو بلّی کے ہمراہ بنائی۔
اداکارہ کے ویڈیوز پوسٹ کرتے ہی پانچ سو سے زائد ویوز آچکے ہیں۔
اس سے قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی تھیں اور مداحوں نے اُن کی اداؤں کو ’قاتلانہ‘ قرار دیا تھا۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے اپنے راستے جدا کر لیے ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

