Advertisement

مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک پیج پر ہیں، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک پیج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہان صاحب ایک مذہبی تقریب کو سیاست کیلیے آپ ہی استعمال کر سکتے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ چوہان صاحب آپ لوگ اپنے پیج کی فکر کریں آپ کے لوگوں کے صحفے پلٹنے شروع ہو گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ شریف فیملی کو تیس سالوں سے توڑنے اور کمزور کرنے کی کوششں کی جارہی ہیں لیکن مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ نوازشریف سے شروع اور ختم ہوتا ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ریاست کا نام عمران خان نہیں ریاست پارلیمنٹ،فوج اور عدلیہ کا نام ہے جبکہ نوازشریف سے زیادہ پارلیمنٹ ،فوج اور عدلیہ کو کسی نے مضبوط نہیں کیا۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکہ،افغانستان اور ایران میں بیٹھ کے پاک فوج کےخلاف جو زبان درازی کی وہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ غدار غدار کا چورن اور غداری کے سرٹیفکیٹ اب عمران نیازی اور اس کے حواریوں کو بچانہیں سکتے، مریم نواز ،مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو ووٹ چور اور بکسے چوروں کی چھٹی کرائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ آل شریف میں سخت پھوٹ پڑچکی ہے، مریم نواز ن لیگ کو اپنے نام سے رجسٹرڈ کرنے کیلئے مشاورت کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز اور نوازشریف کو پیغام بھجوایا ہےکہ آپ کے بیانیے کا بوجھ زیادہ دیر نہیں اٹھا سکتے، آل شریف ملک کو کمزور کرنے کی سازش کررہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے رائٹ ہینڈ نے بھی کہا کہ اس بیانیے کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version