ارطغرل غازی ڈرامے کی اداکارہ برکو کیراٹلی کی تصاویر وائرل
ترکی کا تاریخی ڈرامہ دیرلیس ارطغرل غازی کی اداکار برکو کیراٹلی کی...
ترکش سیریز ارطغرل غازی کے پروڈیوسرایک اور تاریخی سیریز جلد نشر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہمت بوزداگ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایک اور تاریخی سیریز پر کام کر رہے ہیں جس کی عکس بندی تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک اور تاریخی سیریز کو جنوری 2021 میں نشر کیا جائے گا۔
مہمت بوزداگ کی تاریخ پر مبنی نئی سیریز خوارزمین سلطنت کے حکمران جلال الدین خوارزمشاہ کی زندگی پر مبنی ہوگی جنہوں نے منگول حملے کے خلاف ایک جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔
پروڈیوسر مہمت بوزداگ نے اپنی نئی سیریز کے حوالے سے کہا کہ یہ دنیا بھر میں ایک نمایاں اثر پیدا کرے گی۔
مہمت بوزداگ نے مزید بتایا کہ ہم نے اس پروجیکٹ پر کام 2 سال قبل ازبکستان حکومت کی جانب سے سیریز کے لیے دی گئی درخواست کی منظوری کے بعد شروع کیا تھا۔
واضح رہے کہ ترکش سیریز ارطغرل غازی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پزیرائی ملی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News