ہمیں معاشی مشکلات وراثت میں ملی ہیں

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کاکہناہے کہ ہمیں معاشی مشکلات وراثت میں ملی ہیں، اب معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ڈالر کو جان بوجھ کر سستا رکھا جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدید نقصان ہوا۔
مشیر خزانہ نے بتایا کہ ڈالر سستا ہوا تو ہمارے ملک میں انگور سے لے کر ٹوتھ پیسٹ تک باہر سے منگوانا شروع ہوئے۔ ماضی میں ڈالر سستا کر کے اس کا فائدہ باہر کے ممالک کو پہنچایا گیا۔
حفیظ شیخ ںے کہا کہ ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس مجبوری کے تحت گئے اور اس بات سے بھی انکار نہیں کہ معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے۔ ہم نے 5 ہزار ارب روپے قرض کی صورت میں واپس کرنے تھے۔
حفیظ شیخ کا پریس کانفرنس میں مزید کہناتھا کہ ہم نے سرمایہ کاری سے لے کر صنعتی زون تک مختلف مواقعوں میں نجی شعبے کو ترجیح دی اور حکومتی اخراجات کو محدود کیا گیا جبکہ ہم نے مختلف اشیا پر ٹیکس کو بھی ختم کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

