ٹک ٹاک بند، جنت مرزا نے مداحوں کو کیا مشورہ دیا

پاکستان میں ایک کروڑ فالوورز عبور کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے مداحوں کو ان کی ویڈیوز دیکھنے کا طریقہ بتا دیا۔
اس حوالے سے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر مداحوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی ان کی ویٹیوز دیکھ سکتے ہیں۔
انسٹاگرام پیغام میں جنت مرزا کا کہناتھا کہ” میں ابھی جاپان میں ہوں اور میرا ٹک ٹاک صحیح چل رہا ہے، وی پی این کی ضرورت نہیں ہے اس لیے میں ویڈیوز ڈالتی رہوں گی”۔
مداحوں کو ویڈیوز دیکھنے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ ” اگر آپ میری ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو وی پی این آن کر لیں، جب تک ٹک ٹاک سے پابندی ختم نہیں ہوتی تب تک جاپانی لوگ میری ویڈیوز انجوائے کریں”۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں پی ٹی اے نے لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

