وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانون کے اجلاس کی اندرونی کہانی

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ترجمانون کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ترجمانوں کے اجلاس میں حکومت نے جوابی حکمت عملی کو حتمی شکل دیتے ہوئے ایک پلان تیار کیا جس کے تحت اپوزیشن جلسے کرے گی توحکومت بھرپور جواب دے گی۔
پلان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے بیانیہ کے خلاف خود بھی میدان میں اتریں گے جبکہ وزیراعظم پارلیمنٹ ہاوس یا دیگر تقاریب میں اپوزیشن کو جواب دیں گے۔
وزیراعظم نے ترجمانون کو اپوزیشن کے کرپشن کیسز بے نقاب کرنے کی ہدایت دی جبکہ اپوزیشن کے تحریک کے اصل محرکات سامنے لانے کا ٹاسک بھی دیدیا۔
شریف خاندان کے کرپشن کیسز اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔
وزراء نے ترجمانوں کے اجلاس میں مہنگائی پر اظہار تشویش،تجاویز بھی پیش کردیں جبکہ فواد چوہدری، اسد عمر،مراد سعید ، علی زیدی اور بابر اعوان نے مہنگائی سے متعلق تجاویز دیں
ترجمانوں کے اجلاس میں وفاقی وزراء نے کہا کہ جب تک مہنگائی کنٹرول نییں کریں گے کچھ نہیں ہوسکتا، سب سب پہلے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانا ہوگا جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی رائے سے اتفاق کیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر ترجمانوں کو خود بریف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھارہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سمینٹ انڈسٹری فعال ہوگئی، سمینٹ کی پیداوار 40 فیصد بڑھ گئی جبکہ موٹر بائیکس اور کاروں کی پیداوار بھی کئی گنا بڑھ گئی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی سے متعلق چیزیں حکومت کے قابو میں ہیں جبکہ چینی اور گندم درآمد ہوتے ہی قیمتیں واپس آنا شروع ہوجائیں گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگی اور مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News