Advertisement

اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتیں اپنے مفاد کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں

شہباز گل

معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اپنا مال بچانے کیلئے نامناسب باتیں کی ہیں، ان کے اتحاد میں شامل 11 جماعتوں کے پیچھے ہندوستان ہے۔

شہباز گل نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے لوگوں نے گوجرانوالہ میں سرکس دیکھا۔ اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام جماعتیں اپنے مفاد کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں اور ان 11 جماعتوں کے پیچھے ہندوستان ہے۔

شہباز گل کا نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہناتھا کہ پاکستانی عوام آپ کے لندن میں تیار کردہ ملک دشمن بیانیے کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے اور ہمیں نہیں معلوم تھا کہ لندن میں بیٹھے نواز شریف اتنے بزدل ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کا پیسہ لوٹا ہے۔

پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو سے متعلق معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول پتہ نہیں آکسفورڈ میں کیا پڑھتے رہے کہ انہیں پاکستانی تاریخ کا معلوم ہی نہیں ہے۔ عوام اپوزیشن کی باتوں میں نہیں آئے گی۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ماضی میں خرم دستگیر کو پیٹرول پمپ کے لیے جعلی این او سی دیا تھا، خرم دستگیر آپ نے جو لوٹ مار کی ہے آپ سے اس کا حساب لیا جائے گا۔ جعلی این او سی میں نمبر ہائی وے کا ہے جو کسی کو جاری نہیں ہو سکتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر کے والد نے چڑیا گھر کی زمین بھی اپنوں کو دلائی۔ نواز شریف آپ کے بھائی نے بھی نوکروں کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version