Advertisement

معیشت کی بحالی کے حوالے سے کنسٹرکشن کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے حوالے سے کنسٹرکشن کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو وفاقی حکومت کے اداروں کے تعطل کا شکار منصوبوں پر کام کے اجراء پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں جاری منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں کے نتیجے میں تعمیر ہونے والے ہاؤسنگ یونٹس جبکہ منصوبوں کی مالیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور شہر میں کثیر المنزلہ عمارات کے حوالے سے دی جانے والی منظوریوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو چیف سیکرٹری پنجاب نے تعمیراتی سرگرمیوں  خصوصاً اینٹوں، سیمنٹ و دیگر تعمیراتی مٹیرئیل کی فروخت کے اعدادو شمار سے اجلاس کو بریفنگ دی جبکہ چئیرمین سی ڈی اے نے میٹروپولیٹین کارپوریشن کی ذمہ داریاں سی ڈی اے کو ملنے، گذشتہ پانچ سالوں میں روڈ نیٹ ورک سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے تقریبا دس منصوبے گذشتہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار تھے۔

Advertisement

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ منصوبوں پر دوبارہ کام کا اجراء کر دیا گیا ہے، اس کے نتیجے میں 38667یونٹس تعمیر ہوں گے اور ان منصوبوں کا تخمینہ 120.21ارب روپے ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تعطل کا شکار پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے تین منصوبوں پر کام کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے، ان کے نتیجے میں 5372یونٹس تعمیر ہوں گے جن کا تخمینہ 27.85ارب روپے ہے۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ اس سال میں جاری منصوبوں کے نتیجے میں 26625یونٹس تعمیر ہوں گے جن کی مالیت 213.4ارب روپے ہے، سال2020کے آئندہ جاری ہونے والے منصوبوں کے نتیجے میں 25017یونٹس تعمیر ہوں گے، منصوبوں کی مالیت کا تخمینہ112.03ارب روپے ہے اور 2021کے منصوبوں کے نتیجے میں 39955یونٹس تعمیر ہوں گے جن کی مالیت 184ارب روپے ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے اخوت کو فراہم کی جانے والی  تین ارب روپے کی بدولت 5882گھروں کی تعمیر کا عمل جاری ہے جبکہ دو ارب روپے کی فراہمی سے مزید چار ہزار گھروں کی تعمیر ہوگی۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ کم آمدنی والے افراد کو اخوت کے ذریعے گھروں کی تعمیر میں آسان قرضہ فراہم کرنے کے لئے پانچ ارب روپے دیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے اپلیکیشن “رئیل ٹائم کنسٹرکشن مانیٹرنگ ڈیش بورڈ”کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک جن منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے ان پر تعمیراتی اخراجات کا تخمینہ 84.5ارب روپے ہے اور اس میں تخمینے میں زمین کی قیمت شامل نہیں۔

Advertisement

ورلڈ بنک کے تخمینے کے مطابق تعمیراتی شعبے میں لگایا جانے والا ایک ڈالر پانچ ڈالر کا معاشی عمل پیدا کرتا ہے اور اس حساب سے 422.5ارب روپے کی معاشی سرگرمیاں پیدا کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ اس سے نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے اور مختلف صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی عمل کو تیز کرنے اور کوویڈ سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے حوالے سے کنسٹرکشن کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

اجلاس میں وزیرِاعظم عمران خان نے حکم دیا کہ کنسٹرکشن کے شعبے کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جائے اور کسی مرحلے پر یہ کوششیں تاخیر کا شکار نہ ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version