Advertisement

اداکار سنجے دت نے کینسر کو شکست دیدی

 بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کیسنر کو شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ کینسرسے مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سنجے دت نے مداحوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ کچھ ہفتے میرے اور میری فیملی کی زندگی کے لیے مشکل ترین دن تھے۔

انہوں نے کہا کہ خدا نے سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر جنگجو کو دی جس میں وہ فتح سے ہمکنار ہوا۔

https://www.bolnews.com/urdu/latest/2020/10/580267/amp/

Advertisement

سنجے دت نے لکھا کہ آج اپنے بچے کی سالگرہ کے موقع پر اس فتح کا جشن آپ سب کے ساتھ منانا چاہتا ہوں اور یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ میں نے کینسر سے جنگ جیت لی ہے۔

اداکار نے لکھا کہ بچے کی سالگرہ پر میں اپنی صحتمند زندگی کا تحفہ اسے دینا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی یہ خبر آپ سب کو بھی دے رہا ہوں۔

سنجے دت نے مزید لکھا کہ اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنا ممکن نہ ہوتا اگر آپ سب کی حمایت نہ ہوتی، تمام چاہنے والوں کا شکرگزار ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version