سینیگال میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 140 افراد ہلاک

سینیگال میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 140 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے واقعے کو رواں سال کا کشتی ڈوبنے کا خطرناک ترین واقعہ قرار دیا ہے جس میں 140 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
تباہ ہونے والی کشتی میں 200 افراد سوار تھے جن میں سے 59 افراد کو سینیگال اور اسپین کی بحریہ سمیت قریب ہی موجود مچھیروں نے ریسکیو کرلیا تاہم ڈوبنے والوں میں سے 20 افراد کی لاشیں بھی نکالی جاچکی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کےمطابق کشتی مغربی سینیگال کے ساحل سے اسپین کے کینیری آئس لینڈ کے لیے روانہ ہوئی تھی جس میں چند گھنٹے بعد ہی آگ لگ گئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

