Advertisement

تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان رہنماؤں کے بیانات پر صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زماننے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں تقسیم کی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ کی تعمیر و ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے اور تحریک انصاف سندھ کے خلاف ہر سازش کا مقابلا کرے گی۔

خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ ملکی موجودہ صورتحال میں اس طرح کے بیانیے افسوسناک ہیں جبکہ سندھ کے خلاف سازشیں فیڈریشن کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی کا کہنا تھا کہ سندھ میں بسنے والے تمام لوگ محب وطن سندھی ہیں اور تحریک انصاف سندھ میں بٹوارے نہیں بھائی چارے کی سیاست چاہتی ہے۔

Advertisement

خرم شیر زمان نے کہا کہ پی پی نے سندھ کے لوگوں میں احساس محرومیاں پیدا کی جبکہ پی پی کی سرپرستی میں سندھ کو لسانیت کی آگ میں دھکیلا جارہا ہے۔

اپنے بیان میں صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ محب وطن سندھی اس تقسیم کی سوچ اور سیاست کو رد کرتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے گیارہ سالہ دور اقتدار میں سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا ۔ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا مکان کے اپنے ہی نعرے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ اب صوبائی حکومت کی نظر کراچی پیکج پر ہے ، وفاق پورے گیارہ سو ارب اپنے ہاتھ میں ہی رکھے گی ، پیپلز پارٹی کے کرپشن کے کوئی چانسز نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version