نواز شریف کی لاک ڈاون کی خلاف ورزی، لندن پولیس نے تفصیلات مانگ لیں

نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل 3 ممالک کے دوروں کا امکان
سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی پر لندن پولیس نے تفصیلات مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود ٹویٹرصارف نے میٹروپولیٹن پولیس کی توجہ نواز شریف کی لاک ڈاون قوانین کے معاملے کی طرف دلائی تھی۔
ٹویٹر صارف نے نوازشریف کی ہائیڈ پارک میں واک والی ویڈیو کی طرف توجہ دلائی ہے،لندن پولیس نے صارف سے واقعے کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
صارف نے لکھا کہ نوازشریف نے چھ افراد اور ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
ٹویٹر صارف نے پولیس کو پیغام بھیج کر تفصیلات مہیا کر دیں جس پر میٹروپولیٹن پولیس کا کہناہے کہ واقعے سے مقامی پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News