Advertisement

دنیا کے سب سے بڑے فوارے پام فاؤنٹین کا افتتاح

دنیا کے سب سے بڑے فوارے پام  فاؤنٹین کا دبئی میں افتتاح کردیا گیا ہے جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پام فاؤنٹین ایک سو پانچ میٹر اونچا اور چودہ ہزار مکعب فٹ وسیع ہے اور اس کے نچلے حصے میں تین ہزار سے زیادہ بلب لگائے گئے ہیں جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ دل موہ لینے والا دیکھنے کوملتا ہے۔

فوارے کی تقریب رونمائی میں کورونا وائرس کی پیش نظر ماسک پہنے سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندارمظاہرہ کیا گیا۔

پام فاؤنٹین کا نام دنیا کے سب سے بڑے فوارے کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

النخلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سینئر مارکیٹنگ مینجر نے کہا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ پام فاؤنٹین نے باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

دبئی نے پہلے ہی دنیا کی سب سے بلند عمارت ’برج الخلیفہ‘ اور دنیا کی تیز ترین کارسروس کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version