بابائے قوم کے قدموں کو بوسہ دینا جرم ہے تو میں یہ جرم کرتا رہونگا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہناہے کہ بابائے قوم کے قدموں کو بوسہ دینا جرم ہے تو میں یہ جرم کرتا رہوں گا، مجھے مقدمات سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر عمل پیرا ہوں۔ میرے خلاف جس نے مقدمہ درج کرایا وہ خود مطلوب ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور رات کے اندھیرے میں آکر مجھے گرفتار کر لیا گیا،میرے کمرے میں رات کو شب خون مارا گیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مجھے مزار کا ادب سکھا رہے ہیں جبکہ میں مزار کے ادب سے واقف ہوں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

