ترکی، دہشتگردی کے خدشات پر امریکی ویزہ سروس معطل

ترکی میں امریکی سفارت خانہ کی جانب سے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ویزہ سروس معطل کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے مختلف شہروں میں امریکی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی مستند رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔
امریکی سفارت خانے نے بیان میں بتایا کہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے مختلف شہروں میں امریکی شہریوں کو اغوا یا قتل کیا جاسکتا ہے، اس لیے امریکی سفارت خانہ نے استنبول میں موجود ویزہ سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے۔
امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرہجوم جگہوں پر جانے سے احتیاط برتیں، شاپنگ مالز اور بڑی عمارتوں میں زیادہ احتیاط کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News