Advertisement

عمران خان اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، مولابخش چانڈیو

مولا بخش چانڈیو

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک مافیاز کے حوالے کر کے حکومت اپوزہشن کے پیچھے پڑ گئی ہے۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کے ہوش اڑا دیے ہیں جبکہ حکومت نے سارے کام چھوڑ کر اپنے وزرا کو اپوزیشن پر حملوں پر مامور کر دیا ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ تمام وزرا اپنی اصل ذمہ داریاں چھوڑ کر سارا دن ٹی وی پر بیٹھے رہتے ہیں جبکہ حکومت کے اطوار بتا رہے ہیں کہ ان کے پائوں اکھڑ چکے ہیں۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے جو بیانیہ دیا تھا اوہ قوم کی آواز بن چکا ہے جبکہ جو حکومت آٹے،چینی،پیٹرول مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دے وہ عوام کا سامنا نہیں کر سکے گی۔

Advertisement

اپنے بیان میں سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد یہ سب بھاگ جائیں گے اور گیڈر بھبھکیاں لگانے والے ترجمان بھی نہیں رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version