Advertisement

پشاور، دیر کالونی میں مدرسے میں دھماکا، 7 طلباء جاں بحق، متعدد زخمی

  پشاور کے علاقے دیرکالونی میں مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے  میں 7طلباء جاں بحق ہوگئے جبکہ 50 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے بھی 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے میں متعدد زخمی جھلسے ہوئے ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دو زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ 72 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بیشتر زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ غیر متعلقہ افراد کو جائے حادثہ پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں جن کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جائے گا۔

Advertisement

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم ایک مشکوک شخص کو بھاری بیگ لے کر مدرسے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔

ایس پی کینٹ پشاور کے مطابق ایک مشکوک شخص مدرسے میں صبح کے وقت بیگ چھوڑ گیا تھا اور فی الحال اس شخص کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشکوک شخص کی تلاش کیلئے آس پاس کے علاقوں میں ناکے لگا دیئے گئے ہیں اور سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version