نیب کا سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

نیب لاہورکی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی سے متعلق انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب نے سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیج دیں گئیں۔
نیب کا کہناہے کہ سعد رفیق پر ریلوے کی زمین منظور نظرافراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا اور شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کے لیے لیز پر دلوائی۔ سعد رفیق نے ریڈمکو کے ذریعے یہ زمین من پسند کنٹریکٹرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی تھی انہوں سے سب سے زیادہ بولی لگائی اور خواجہ سعد رفیق پر جو الزام لگایا گیا کہ من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دی وہ ثابت نہیں ہوتا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر الزام تھا کہ 12 پلاٹس پاکستان کے مختلف ضلعوں میں آئل کی کمپنیوں کو دیئے گیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News