Advertisement

جعلی حکمران اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جعلی حکمران اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، عوام کا بپھرا ہوا سمندر جعلی حکمرانوں کی کشتی کو غرق کرکے دم لے گا، اب عوام کا سمندر کراچی، کوئٹہ، لاہور اور پشاور میں آئے گا۔

گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوریت کے خوبصورت چہرے کو گرد آلود کیا گیا، اب جمہوریت کی صبح طلوع ہونے والی ہے۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بہترین میزبانی پر ن لیگ کا شکر گزار ہوں، گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے اور پہلوان اکھاڑے میں اتر چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کی سیاست کو قوم کے ہاتھوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، حکومت انشاﷲ یہ آنے والا دسمبر نہیں دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، آج معیشت زبوں حالی کی انتہا پر ہے، ساحلی اور سمندری علاقوں کو صوبوں کے اختیار سے باہر کیا جارہا ہے جو آئین کے خلاف ہے، ہر صوبے کے عوام اپنے صوبے کے وسائل کے مالک ہیں۔

Advertisement

ملکی معیشت کا ذکر کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہناتھا کہ دو سالوں میں آپ نے جو بجٹ پیش کیے وہ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے، آپ نے جو قانون سازی کی وہ ایف اے ٹی ایف کے دباؤ کی وجہ سے کی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب اے پی سی ہوئی انہوں نے کہا کہ آج انڈیا بڑا خوش ہے، تم نے کشمیر کو انڈیا کے ہاتھوں بیچا،انڈیا نے تو اس دن عید منائی تھی، انڈیا نے کشمیر پر قبضہ کیا، تم نے اسے خاموشی سے قبول کرلیا، اے پی سے پر انڈیا خوشی نہیں منا سکتا، انڈیا نے پاکستان کے عام انتخابات میں دھاندلی پر خوشیاں منائیں۔ آج انڈیا میں ماتم بچھ رہا ہے کہ آج پاکستان میں پھر جمہوریت کی بات کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version