Advertisement

پاکستان سپر لیگ5 کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے پلے آف مرحلہ  کا آغاز آج کراچی سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل چیمپئن کیلیے فیصلہ کن جنگ آج شروع ہوگی،پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے کوالیفائر میں 3 بجےآمنے سامنے ہوں گی جب کہ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایلیمنٹر ون میں آمنے سامنے آئیں گی۔

مارچ میں پی ایس ایل 5کا لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پلے آف میچز کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔

پلے آف مرحلے کیلئےتمام ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلش کرکٹرایڈم لیتھ ، جوئے ڈینلی اور روی بوپارہ جبکہ جنوبی افریقہ کے اسٹارلیگ اسپنر  سےعمران طاہر اور پی ایس  یل 5 کے سنچری میکررائیلی روسو شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ملتان سلطانز کو مقامی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کے ساتھ کپتان شان مسعود اورمحمد عرفان کی  خدمات حاصل ہیں۔

Advertisement

سر ڈین جونز کی وفات کے بعد کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری  لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو سونپ دی گئی ہے۔

کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلش استارکرکٹر ایلکس ہیلز ،جنوبی افریقی کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ اوروائن پارنیل جبکہ ویسٹ انڈین کھلاڑی چیڈوک والٹن اورروتھرفورڈ شامل ہیں۔

مقامی پلیئرز میں پاکستان ٹیم کے تینوں فامیٹ کے کپتان بابراعظم، عماد وسیم اوراسٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر کی خدمات حاصل ہیں۔

لاہور قلندز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں  اسٹارآسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کے علاوہ بنگلادیش کے تمیم اقبال،جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیوڈ ویزے اور ڈین ویلاز جبکہ انگلش کرکٹرسمت پٹیل شامل ہیں۔

پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں  ویسٹ انڈین  کرکٹر کارلوس برتھ ویٹ ،جنوبی افریقی کرکٹرفاف ڈو پلیسی اورفاسٹ باؤلر ہارڈس ویلجوئن اور انگلش باؤلر ثاقب محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز شیڈول دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایلیمنٹر 1 میں مدمقابل آئیں گی جب کہ کوالیفائر ہارنے والی ٹیم ایلیمنٹر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ اتوار کو ایلیمنٹر 2 میں مدمقابل آئے گی۔

Advertisement

کراچی میں مجموعی طورپر 4 میچزکھیلےجائیں گے جب کہ پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version