مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق

مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بانڈہ کے مقام پر مسافر جیپ کھائی میں جاگری، حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے، مسافر جیپ مانسہرہ کے علاقے دال بنی سے شنکیاری جارہی تھی۔
ریسکیو حکام کا کہناہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں شکار ہونے والی مسافر وین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement