مسجد حرام کی انتطامیہ کی طرف سے طواف کعبہ کے دوران زائرین کو تولیے اور پانی خشک کرنے کے لیے کپڑے فراہم کیے۔
بیت اللہ میں طواف کے دوران بارش، روح پرور منظرکیمرے میں محفوظ

مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز میں بارش کے باعث نہ صرف موسم خوش گوار ہوگیا بلکہ بیت اللہ کی زیارت کے لیے آئے معتمرین بھی اس موسم سے سرشار ہو گئے۔
خبر رساں ادارے کےحرم شریف میں زائرین کی آمد اور طواف کعبہ کا سلسلہ جاری رہا۔بارش میں طواف کعبہ اور مسجد حرام میں عبادت کے روح پرور مناظر سامنے آئے ہیں۔
بیت اللہ کا طواف کرتے اور مسجد حرام میں عبادت کے دوران نمازیوں اور معتمرین نے اللہ سے باران رحمت کے نزول اور وبائوں سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
حرمین پریزیڈینسی کی طرف سے ‘ٹویٹر’ پر مسجد حرام میں ہونے والی باران رحمت اور اس دوران بیت اللہ کے طواف کی ایمان پرور تصاویر پوسٹ کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

