Advertisement

منگنی کے کارڈز مقررہ وقت سے پہلے ہی لیک ہوگئے، بختاور بھٹو

محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز مقررہ وقت سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سایٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  تمام لوگوں کی نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا بے حد شکریہ ادا کرتی ہوں۔

بختاور کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے والے شیڈول سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔

بختاور نے مزید کہا کہ ان کی امریکا میں کسی بھی خاندان کے ساتھ بالکل کوئی وابستگی نہیں ہے، جس کا حوالہ بیشتر میڈیا کے ذریعے دیا جارہا ہے۔

https://www.bolnews.com/urdu/latest/2020/11/186098/amp/

Advertisement

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں مزید لکھا کہ اُمید ہے اس سے تمام غلط معلومات ختم ہوجائیں گی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیا جانے والا ایک اہم معلوماتی بیان بھی جاری کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہوگی، محمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔

یونس چوہدری 1973 میں متحدہ عرب امارات آئےتھے جبکہ اُن کا تعلق لاہور سے ہے۔ یونس چوہدری تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔

محمود چوہدری اپنے والد کے کنسٹریکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

یونس چوہدری کے سب سے چھوٹے بیٹے محمود چوہدری 27 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version