Advertisement

سربراہ تحریک لبیک خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا

خادم حسین رضوی

ممتاز عالم دین اور تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی مینار پاکستان پر نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

لاہور میں علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ  میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔اس موقع پر 10 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔ اس موقع پر ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ،ایلیٹ فورس، اے آر ایف،ایس پی یو اور سادہ لباس میں جوان نے بھی ڈیوٹی سرانجام دی۔

تحریک لبیک کے مطابق جنازے میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک تھے جبکہ حکومتی اداروں اور میڈیارپورٹس کے مطابق 5 لاکھ کے قریب لوگوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

ڈولفن سکواڈ نے جنازے کے روٹ،گریٹر اقبال پارک اور گرد و نواح میں موثر پٹرولنگ  کی۔خادم رضوی  کی نماز جنازہ ان کے استاد نے پڑھائی۔

Advertisement

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی جمعرات کو قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی بخار میں مبتلا تھے۔ اطلاعات کے مطابق طبعیت خراب ہونے پر علامہ خادم حسین رضوی کو شیخ زید اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ  جانبر نہ ہوسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version